28 جون 2013 - 19:30
مصر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 7 افراد ہلاک

مصری ذرائع کے مطابق مصر کے صدر محمد مرسی کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے صدر مرسی صدارتی محل سے فرار ہوگئے ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

ابنا: مصر کے صدر محمد مرسی کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے صدر مرسی صدارتی محل سے فرار ہوگئے ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق پورٹ سعید میں 4 افراد ہلاک ہوئۓ ہیں جبکہ اسکندریہ میں 3 افراد مارے گئے ہیں جن میں ایک امریکی نامہ نگار بھی شامل ہے۔ مظاہروں میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 500 سے زائد ہوگئی ہے۔العربیہ کے مطابق صدر مرسی کے مخالفین نے التحریر اسکوائر پر اپنے خیمے نصب کردیئے ہیں۔......./169